ترکی میں پاک بحریہ کے دوسرے پی این ایس خیبر کے حوالے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔
اسلام آباد کے ٹریل 7 پر نایاب جنگلی جانور کی موجودگی
صدر اردوان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں اور دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھایا جانا چاہیے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ میں جہازوں کی منصوبہ بندی اور تعمیر میں شراکت کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی گہرائی کو سراہا۔
تقریب کے بعد صدر اردوان نے جہاز کا دورہ کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ علاقائی سمندری سلامتی اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی این ملگن (خیبر) جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان چار جنگی جہازوں کے معاہدے کے تحت دو جہاز ترکی میں اور دو پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں۔