وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نئی عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں عام شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کا پیغام موصول ہوا ہے اور اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
مری میں برفباری متوقع، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمے الرٹ
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم ہر گلی، ہر مارکیٹ اور ہر محلے میں جاکر لوگوں کو سڑکوں پر آنے کے لیے تیار کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ تحریک پرامن ہوگی اور عوامی طاقت کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا خاندان قوم کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔