اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل 7 پر نایاب جنگلی جانور یلو تھروٹڈ مارٹن کی موجودگی نوٹ کی گئی ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق یہ ایک خوش آئند اور اہم پیشرفت ہے۔
مری میں برفباری متوقع، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمے الرٹ
اس نایاب جانور کی موجودگی اس بات کی علامت سمجھی جاتی ہے کہ علاقہ قدرتی طور پر صحت مند اور ماحولیاتی توازن کا حامل ہے۔ مارگلہ ہلز میں اس کا مشاہدہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں کا قدرتی نظام اب بھی مضبوط ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارک کے دورے کے دوران مقررہ راستوں پر رہیں، جنگلی حیات کو نقصان نہ پہنچائیں اور قدرتی ماحول کو بگاڑنے سے گریز کریں۔ ایسے نایاب مشاہدات قدرتی مساکن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔