sui northern 1

ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود اچکزئی

ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود اچکزئی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ اپوزیشن کانفرنس میں اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی مکالمے اور باہمی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔

sui northern 2

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جمہوری مکالمے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے کو معاف کرنے کی دعوت دی۔

کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، خالد مقبول صدیقی

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ نئی شروعات کی جانی چاہیے، جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اقتدار نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے عوام میں مایوسی پھیلتی ہے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مکالمے کی حمایت کی اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پرامن سیاسی جدوجہد پر زور دیا۔

تمام رہنماؤں نے سیاسی ڈائیلاگ اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.