sui northern 1

سانحہ 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

سانحہ 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

0
Social Wallet protection 2

سانحہ 9 مئی سے متعلق دو مزید مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔

sui northern 2

پی آئی اے نے مسافروں کیلئے الرٹ جاری کردیا، وجہ کیا بنی؟

گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 7 ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 22 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ اس مقدمے میں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے شہزاد خرم، میاں اسلم اقبال، علی ملک اور شبنم جہانگیر کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

دوسرے مقدمے میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے واقعے سے متعلق 20 ملزمان کو سزا سنائی گئی اور 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ اس مقدمے میں بھی یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 11 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

یہ فیصلے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سنائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.