پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی پر بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس معاہدہ نے یہ معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔
فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق ڈیڈ اسٹوریج کو خالی کرنا ممنوع ہے اور ایسا کرنا معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔ محکمہ انہار کے مطابق 10 سے 16 دسمبر کے دوران چناب میں گزشتہ 10 سال کی تاریخی سطح کے مقابلے انتہائی کم بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جب کم ترین بہاؤ 870 کیوسک تک گر گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ 17 دسمبر سے دریائے چناب کے بہاؤ میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے اور مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ دوبارہ معمول کی سطح پر لوٹ رہا ہے۔ تاہم محکمہ آبپاشی دریا کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے چند روز قبل بغیر پیشگی اطلاع کے دریائے چناب میں اچانک 80 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا تھا، جس پر پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ دریائے جہلم میں بھی اسی طرح کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔