الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اثاثوں اور واجبات کا گوشوارہ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کر دی ہے۔
دنیا میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی ، صحافیوں پر حملوں میں اضافہ
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت تمام اراکین کو مالی سال 2024-25 کے دوران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ فارم-بی پر جمع کروانا لازم ہے۔
کمیشن کے مطابق جو اراکین مقررہ تاریخ تک یہ گوشوارے جمع نہیں کروائیں گے، ان کے نام یکم جنوری 2026 کو شائع کیے جائیں گے۔ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی، اور معطلی کے دوران وہ کسی پارلیمانی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اگر کسی رکن نے گوشوارے میں غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کی ہیں تو کمیشن جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر قانونی کارروائی کرے گا۔
فارم-بی اور متعلقہ ہدایات الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، صوبائی دفاتر، سینیٹ سیکرٹریٹ اور اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ یہ فارم کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔