sui northern 1

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

0
Social Wallet protection 2

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے 36 میٹ گوداموں، سپلائرز اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران دو میٹ یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور دس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

sui northern 2

جڑواں شہروں میں دفعہ 144 میں پھر توسیع

معائنے کے دوران بڑی مقدار میں بیمار مرغیاں برآمد ہوئیں، جنہیں فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ کل 4 ہزار کلوگرام سے زائد مردہ و بیمار مرغیاں تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق ویٹرنری ماہرین نے ان مرغیوں کو صحت کے لیے مضر قرار دیا۔ ان مرغیوں کو ذبح کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا، لیکن فوڈ سیفٹی ٹیم کی بروقت کارروائی سے یہ ناکام ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی خوراک کی خریداری سے پہلے خود تسلی کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.