پاکستان
الیکشن 2024: ملک کے 12 حلقوں میں اہم رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع
ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، تقریباً 5 ہزار امیدوار پنجہ آزمائی کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
ان سیکڑوں مقابلوں کے درمیان کچھ حلقے ایسے ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر زیادہ توجہ کا مرکز بنیں گے، اِن میں سے قومی اسمبلی کے 12 حلقوں میں ہونے والے چند اہم مقابلوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
بونیر کا حلقہ این اے-10
خیبرپختونخوا میں بونیر کے حلقہ این اے-10 میں رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان، سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شیر اکبر خان اور رہنما جماعت اسلامی (جے آئی) بخت جہاں خان مدمقابل ہیں جوکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر بھی ہیں۔