sui northern 1

کوہستان اسکینڈل ، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

کوہستان اسکینڈل ، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

0
Social Wallet protection 2

کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی رقم واپس کرنے کے عوض سمجھوتے (پلی بارگین) کی درخوشاست دی ہے۔

sui northern 2

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، 5 سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے تفتیشی افسر کے سامنے یہ درخواست دی ہے، جو اب چیئرمین نیب کی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ منظوری کے بعد درخواست عدالت میں دائر کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک کے طور پر اربوں روپے کا غبن کیا تھا۔ ان ترقیاتی اسکیموں کا زمین پر کوئی وجود نہیں ہے اور تمام رقم نکلوا لی گئی تھی۔

نیب کے مطابق ملزم نے اپنے نام، اپنی اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے نام پر گھر، فلیٹس، پلازے، قیمتی گاڑیاں، نقد رقم اور سونا جیسے اثاثے بنائے ہیں۔ اس اسکینڈل میں اب تک 32 سے زائد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.