عوام پر پیٹرولیم لیوی کا مالی بوجھ رواں سال مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی سے 1468 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں سے پہلے پانچ ماہ میں ہی 650 ارب روپے سے زائد جمع کر لیے گئے ہیں۔
پاکستانی سینما میں انقلاب، اے آئی سے تیار فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ وصولی بڑھ کر 1638 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے، اور چار سال بعد یہ رقم سالانہ 2212 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔
یہ تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدنی میں مسلسل اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ اور بڑھ سکتا ہے۔ پہلے ہی لوگ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شکل میں کافی زیادہ رقم ادا کر رہے ہیں۔