گوجرانوالہ میں ایک انوکھی واردات میں ساڑھے پانچ سو کلو چلغوزہ چوری ہو گیا، جس کی مالیت 38 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
شاہین کئی سال بعد بگ بیش کھیلنے کیلئے پرجوش، بابر اور رضوان سے متعلق کیا کہا؟
چند روز قبل پیش آنے والی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی، جس میں تین چور دن دیہاڑے چلغوزے کی چھ بوریاں لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ شخص نے نقصان ساڑھے 38 لاکھ روپے بتایا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمے میں ساڑھے تین لاکھ روپے کا نقصان درج کیا ہے۔