sui northern 1

پاکستان کا امریکا کی جانب سے ایف 16 کی اپ گریڈیشن کیلئے امداد کے فیصلے خیر مقدم

پاکستان کا امریکا کی جانب سے ایف 16 کی اپ گریڈیشن کیلئے امداد کے فیصلے خیر مقدم

0
Social Wallet protection 2

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایف سولہ کی اپ گریڈیشن کے لیے امداد کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے ایف سولہ کی اپ گریڈیشن کے لیے امداد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

sui northern 2

فیض حمید کی سزا ابتدا ،9 مئی کے کیسز باقی ، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا ، فیصل واوڈا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں علماء کی جانب سے منظور ہونے والی قرارداد کا مسودہ انہوں نے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے اس طرح کے وعدے ماضی میں بھی کیے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے تحریری گارنٹی مانگی ہے، مگر افغان طالبان کی جانب سے تحریری گارنٹی نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغان علماء کے بیان کو دیکھیں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔

طاہر حسین اندرانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی پشت پناہی میں دہشت گردی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ نفرت انگیز اور متنازعہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.