sui northern 1

فیض حمید کا تعلق کہاں سے ہے ، کن جرائم پر سزا ملی؟

فیض حمید کا تعلق کہاں سے ہے ، کن جرائم پر سزا ملی؟

0
Social Wallet protection 2

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چودہ سال قید بامشقت کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا آبائی تعلق چکوال سے ہے۔

sui northern 2

فیض حمید نے پاکستان آرمی میں بھرتی ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنی عسکری خدمات کے دوران انٹیلی جنس اور انسداد جاسوسی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن میں ڈی جی اور جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف اسٹاف بھی رہے۔

امریکا کا بڑا ایکشن! وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

سولہ جون 2019 کو انہیں آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تھی۔ بطور سربراہ آئی ایس آئی ان کی مدت ملازمت میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی معاملات کو کافی توجہ ملی۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی ایک تصویر کابل میں وائرل ہوئی، جس پر بعض مبصرین نے ان پر سیاسی اور عسکری معاملات میں مبینہ مداخلت کے الزامات بھی لگائے۔

اکتوبر 2021 میں انہیں کور کمانڈر پشاور مقرر کیا گیا اور بعد میں انہیں کور کمانڈر بہاولپور بھی بنایا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔ بارہ اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.