sui northern 1

افغان طالبان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کریں گے ، پاکستان

افغان طالبان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کریں گے ، پاکستان

0
Social Wallet protection 2

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

sui northern 2

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ چھ ہزار ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند خبردار، ٹرمپ نے سخت ترین شرط لگانے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ افغانستان پھر سے دہشت گرد گروہوں اور ان کے پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فورسز اور عام شہریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے بھی ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے تباہ کن نتائج خطے پر اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.