sui northern 1

نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں نیشنل گیمز کے دوران کامیابیاں سامنے آئیں

sui northern 2

35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے خواتین کی ہائی جمپ میں 1.53 میٹر کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ ایچ ای سی کی امتل نے سلور جبکہ پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل حاصل کیا۔

غزہ میں انخلا کی یلو لائن اسرائیل کیساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے: اسرائیلی آرمی چیف

مردوں کے پانچ ہزار میٹر دوڑ میں پاکستان آرمی کے محمد اختر نے گولڈ میڈل جیتا اور انہوں نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈ کا وقت حاصل کیا۔ واپڈا کے عامر سہیل نے سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

اسی طرح مردوں کے شاٹ پٹ ایونٹ میں پاکستان آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل حاصل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.