sui northern 1

تیل و گیس کے شعبے سے معیشت کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تیل و گیس کے شعبے سے معیشت کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں معیشت کے لیے مقامی تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت ایسٹرن آف شور انڈس بلاک سی میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔

sui northern 2

پانچ یا زیادہ سے زیادہ 10سال میں جنگ ناگزیر ہے ، ایلون مسک

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیلات پر مشتمل خط پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

خط کے مطابق پی پی ایل نے 25 فیصد شراکت داری اور آپریٹرشپ ترکیہ کی پیٹرولیم اوورسیز کو منتقل کر دی ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز بھی اس منصوبے میں 20 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ پی پی ایل منصوبے میں اپنا 35 فیصد حصہ برقرار رکھے گا، اور یہ شراکت پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان اور ترکیہ کے طویل مدتی اسٹریٹجک توانائی اتحاد کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.