ہنزہ میں اُلتر گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں برفانی تودے نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اُلتر گلیشیئر وادی ہنزہ میں موجود درجنوں گلیشیئرز میں سے ایک ہے۔ گزشتہ روز وادی میں غیرمعمولی موسم کے دوران گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹا اور برفانی تودہ وادی ہنزہ میں پھیل گیا۔
’ہمارا کام بولتا ہے‘، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل
تیز ہواؤں کے سبب وادی میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی متاثر ہیں۔ ماہرین کے مطابق عموماً برفانی تودے مارچ اور اپریل میں گرتے ہیں، تاہم نومبر میں اُلتر گلیشیئر کا ٹوٹنا موسمیاتی تبدیلی کے تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے۔