Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم کی قوم سے خواتین پر تشدد کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

وزیر اعظم کی قوم سے خواتین پر تشدد کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

0

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں، سماجی و مذہبی رہنماؤں، اساتذہ اور تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

مظفر گڑھ: طلبہ کو اسکول لیجانے والے رکشے ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس اہم مقصد کے لیے دنیا کے ساتھ اپنی آواز ملا رہا ہے کیونکہ اس سال کا موضوع خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد نہ صرف انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی امن، سکون، ترقی اور خوشحالی میں بھی بڑی رکاوٹ بنتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین خواتین کے وقار، احترام اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ حکومت تشدد کا شکار خواتین کے لیے ادارہ جاتی مدد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد کمیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں قومی انسانی حقوق کمیشن، بچوں کا قومی کمیشن اور خواتین کا قومی کمیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ کے مراکز، خواتین کے پولیس اسٹیشنز، ہیلپ لائنز اور تشدد سے متاثرہ خواتین کو مالی و قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.