سندھ کی تقسیم ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں کہ اس کو بانٹ دیا جائے: شرجیل میمن
سندھ کی تقسیم ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں کہ اس کو بانٹ دیا جائے: شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم نا ممکن ہے اور صوبے کو توڑنے کی باتوں کو فضول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اسے بانٹ دیا جائے۔
محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کو جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتی ہے اور ان کی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے اور انہیں مثبت سیاست کرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کو زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ انتخابات ہار جائیں گے۔