sui northern 1

دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائنز میں ادا کر دی گئ

0
Social Wallet protection 2

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو چیف رپورٹ) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دس پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

sui northern 2

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چودھدری، آئی جی پی اخترحیات خان، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان ناصر ستی، کمشنر ڈیرہ، سابق صوبائی وزراء، ڈی پی او ڈیرہ ، اعلیٰ سول وفوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قومی پرچم میں لپٹے تابوت پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی گئیں۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس شہداء کو سلامی پیش کی ۔
گزشتہ رات تحصیل درابن کے تھانہ چودھوان پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔حملے کے دوران پولیس کے جوانوں نے ڈھائی گھنٹے ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی ہمراہ ڈی پی او ڈیرہ موقع پر پہنچے۔دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں دس پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نو پولیس جوان زخمی ہوئے۔
آئی جی پی اخترحیات خان نے پولیس شہداءکی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقا بلہ کر نے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر مرمٹنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے پولیس فورس کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.