قومی اسمبلی میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں پاکستان سے نکل چکی ہیں۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کے اسمبلی میں دیے گئے بیان کے مطابق بائر، آئی سی آئی پاکستان، سانوفی-ایوینٹس، فائزر اور نووارٹس نے اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کر دیے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ، کتنا کتنا اضافہ کیا گیا ؟پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
وزیر صحت نے وضاحت کی کہ یہ کمپنیاں مکمل بندش کی بجائے اسٹریٹجک کاروباری فیصلوں کے تحت ملک سے نکل رہی ہیں۔ تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
رپورٹ میں ان کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ یونٹس کی تفصیلات بھی دی گئیں، جن میں بائر کی لاہور فیکٹری، آئی سی آئی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، اور سانوفی، فائزر اور نووارٹس کے کراچی میں واقع پلانٹس شامل ہیں۔
تاہم رپورٹ میں ان کمپنیوں کے ملک چھوڑنے کی وجوہات کی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔