چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی اورسری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی، محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں کوبتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو سپروائز کریں گے،
صدر آصف زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نےسری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر کی گفتگو اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائے گا،سری لنکن کرکٹ بورڈ