اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار کردیا اور کہا عوام کے منتخب نمائندے پہلے اور عہدیدار بعد میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آئینی استثنیٰ دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ یہ تجویز ان کے آئینی عہدوں کے پیشِ نظر دی گئی، تاہم ایاز صادق نے اس تجویز کی سخت مخالفت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایاز صادق نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ “عوام کے منتخب نمائندے پہلے اور عہدیدار بعد میں ہیں، اس لیے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہیے۔”
بتایا جاتا ہے کہ اسپیکر نے کمیٹی کے چیئرمین محمود بشیر ورک کو بھی اس حوالے سے تجویز آگے بڑھانے سے منع کر دیا