اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بل کی تقریباً تمام شقوں پر کام مکمل ہو گیا ہے اور کچھ بعد میں آنے والی تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔
سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں وقفہ اس لیے لیا گیا تاکہ سیاسی جماعتیں اپنی قیادت سے مشاورت کر سکیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر اعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کی مقامی حکومتوں کو مکمل خودمختاری دینے اور پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کی تجاویز پر غور جاری ہے اور بل کے حتمی مسودے میں شامل کرنے یا نہ کرنے پر حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔