عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

0

اسلام آباد:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔

27 ویں ترمیم کیلیے درکار ووٹ؛ سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی

ذرائع کے مطابق شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح ہدایت دی تھی کہ ان کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، لیکن اس کے باوجود ایئرپورٹ پر انہیں روک دیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ ان کے مطابق “جس ملک میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہو، وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا رہ جاتا ہے۔ اللہ عمرہ کروائے گا اور یہ لوگ اپنے فیصلے پر شرمندہ ہوں گے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.