sui northern 1

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی

0
Social Wallet protection 2

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اب تک متبادل قائد ایوان کے نام کا فیصلہ نہیں کیا، اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کے بعد ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

sui northern 2

میکسیکو میں مقامی میئرکے قتل کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین کا سرکاری عمارت پر دھاوا

ذرائع کے مطابق تاخیر کی ایک وجہ مسلم لیگ ن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر حکومت کا تقریباً 80 فیصد ترقیاتی بجٹ تاحال خرچ ہونا باقی ہے۔

اطلاعات کے مطابق موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی 2026 میں مکمل ہو رہی ہے، تاہم مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ انتخابات مارچ 2026 میں کرائے جائیں۔ اگر یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا تو جنوری میں نئی حکومت اپنے اختیارات سے محروم ہو جائے گی، جس کے باعث دسمبر اور جنوری کے دوران پیپلز پارٹی اپنے سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اسمبلی کی مدت پوری کرنے پر اصرار کر رہی ہے اور یہی معاملہ ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا، تاہم مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ حکومت میں شامل نہیں ہوگی اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ برقرار رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.