محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
سوموار کے روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر، باجوڑ اور کرم کے علاقوں میں رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، رحیم یار خان، ملتان اور دیگر اضلاع میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔