ایران کا دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان

ایران کا دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان

0

ایران نے ایک بار پھر اپنی جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کہا کہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھا اور نہ ہی اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔

خواجہ آصف نے طورخم بارڈر کھولنے کی اصل وجہ بتا دی

دورے کے دوران ایرانی صدر کو ایٹمی تنصیبات کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عمارتوں کے تباہ ہو جانے سے ایران پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ ایرانی سائنس دانوں کے پاس اب بھی تمام ضروری علم اور مہارت موجود ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کا پیغام موصول ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پیغام کہاں سے آیا ہے۔

یاد رہے کہ جون میں اسرائیل نے ایران کے خلاف شدید بمباری مہم شروع کی تھی جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران اسرائیل نے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا تھا اور کئی اعلیٰ سطحی سائنس دان ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.