sui northern 1

خواجہ آصف نے طورخم بارڈر کھولنے کی اصل وجہ بتا دی

خواجہ آصف نے طورخم بارڈر کھولنے کی اصل وجہ بتا دی

0
Social Wallet protection 2

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر کو صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے اور اس راستے سے کسی قسم کی تجارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ مستقبل میں وہ دوبارہ یہاں قیام نہ کر سکیں۔

sui northern 2

ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے ویزے کی حد مقرر کر دی

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام سرگرمیاں اس وقت معطل ہیں، ویزا پراسیسنگ بھی بند ہے، اور یہ صورتحال اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک دونوں ممالک کے درمیان گفت و شنید مکمل نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کا معاملہ پہلی بار بین الاقوامی سطح پر زیر بحث آیا ہے، ترکیہ اور قطر ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ پہلے افغانستان غیر قانونی مقیم شہریوں کے مسئلے کو تسلیم نہیں کرتا تھا۔

وزیر دفاع کے مطابق اب افغانستان کی بین الاقوامی سطح پر ذمہ داری واضح ہو چکی ہے، اور اگر افغان سرزمین سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوئی تو اس کا جوابدہ افغانستان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان نہیں بلکہ افغانستان کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے، اور پاکستان کے تمام طبقات اس مسئلے کے جلد حل کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق اس کا واحد حل یہی ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کی جائے۔

انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ وہ برسوں سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں ملوث ہے، جس کے شواہد اشرف غنی کے دور سے موجود ہیں۔ بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی محاذوں پر الجھانا چاہتا ہے، مگر مشرقی سرحد پر اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔ وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ ترکیہ اور قطر کی ثالثی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.