پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور جلد ہی گال بلیڈر کی سرجری متوقع ہے۔ شاہ محمود قریشی 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹر فیصل ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
لاہور، کینال روڈ پرالیکٹرک ٹرام چلانے کے منصوبے کےآغازمیں تاخیر
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پرانی قیادت ایک نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ قیادت عمران خان سے تحریک کے آغاز کی اجازت لے گی اور سندھ و خیبرپختونخوا میں اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کو بھی دوبارہ متحرک کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد پی ٹی آئی کی پرانی قیادت عملی طور پر متحرک دکھائی دے گی اور ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کر رہی۔