ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 38 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 34 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 49 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
ذرائع کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نئی قیمتوں سے متعلق اپنی سمری 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کی رات نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جو یکم نومبر سے نافذالعمل ہوں گی۔
اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ متوقع اضافے کے بعد پیٹرول 264.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تقریباً 276.80 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔