ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، تاہم فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ فائرنگ اور راکٹ حملے کے نتیجے میں ٹرین کی کچھ بوگیوں کو نقصان پہنچا مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوٹ ادو، دلہا نے دو لاکھ مالیت کے نوٹوں کا 20 فٹ لمبا ہار پہن لیا
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاکہ حملہ آوروں کو تلاش کیا جا سکے۔