کیا موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے بغیر سود کی 18 اقساط پر مبنی اسکیم متعارف کرادی ہے۔ یہ اسکیم Stonic EX+ ماڈل کے لیے دستیاب ہے، جسے 50 فیصد ایڈوانس ادائیگی یعنی 2.99 ملین روپے کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سہیل آفریدی کی آمد، اڈیالہ جیل کے قریب علاقہ میدانِ جنگ بن گیا
کمپنی کے اعلامیے کے مطابق یہ پیشکش 28 اکتوبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔ گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ماہانہ قسط 1 لاکھ 72 ہزار 194 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے کی انتظامی فیس اقساط کے ذریعے وصول کی جائے گی۔
یہ محدود مدت کی پیشکش ہے جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ SUV آسان شرائط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ دیکھنا ضروری ہے کہ قیمت میں ٹیکس، رجسٹریشن اور دیگر اخراجات شامل ہیں یا نہیں۔ اگرچہ یہ اسکیم بغیر سود کے ہے لیکن انتظامی فیس اور دیگر چارجز الگ سے لاگو ہو سکتے ہیں۔
اسکیم کی مدت 18 ماہ ہے اور فیصلہ کرنے سے قبل ماڈل کی دستیابی، رنگوں کے آپشنز اور دیگر تفصیلات کی تصدیق کر لینا بہتر ہے۔