محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

0

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور بورڈ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 30 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے جن میں محمد رضوان کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کیٹیگری میں ان کے ساتھ مزید 10 کھلاڑی شامل ہیں۔

کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔ محمد رضوان کے سوا تمام کھلاڑی کنٹریکٹ پر دستخط کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے چند شرائط پیش کی ہیں تاہم پی سی بی نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے، اور اس بات کا بھی امکان نہیں کہ ان کے مطالبات آئندہ منظور کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.