واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو درپیش ایک عام مسئلے کا بہترین حل ثابت ہوگا

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو درپیش ایک عام مسئلے کا بہترین حل ثابت ہوگا

0

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کا مقصد اسمارٹ فونز کی اسٹوریج کو غیر ضروری ڈیٹا سے محفوظ رکھنا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت اس میسجنگ ایپ میں صارفین کو روزانہ درجنوں تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات موصول ہوتی ہیں جو موبائل کی میموری کو تیزی سے بھر دیتی ہیں۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے واٹس ایپ نے “نیو اسٹوریج منیجمنٹ” نامی فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

کور کمانڈر مبارکباد دینے آئے تھے ، غیر رسمی بات چیت ہوئی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین ہر چیٹ میں موجود میڈیا فائلز، جیسے تصاویر، ویڈیوز اور پی ڈی ایف دستاویزات، کی علیحدہ سے نگرانی کر سکیں گے اور فیصلہ کر پائیں گے کہ کون سی فائلز فون میں محفوظ رکھی جائیں۔

یہ فیچر ہر چیٹ کی کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین پر دستیاب ہوگا، جہاں صارفین براہ راست اسٹوریج مینج کر سکیں گے۔ اس میں newest، oldest اور largest جیسے فلٹر آپشنز شامل ہوں گے تاکہ بڑی یا پرانی فائلز کو آسانی سے تلاش اور حذف کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ صارفین بیک وقت متعدد فائلز ڈیلیٹ کر سکیں گے یا انہیں “اسٹارڈ” فائلز کی فہرست میں شامل کر کے محفوظ رکھ سکیں گے تاکہ ضرورت کے وقت انہیں فوراً تلاش کیا جا سکے۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن تک محدود ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.