کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں

کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں

0

پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے ایک پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ایک اعشاریہ 69 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

پی ٹی آئی کا 32 ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

بیان میں بتایا گیا کہ بیلجیئم سے موصول ہونے والے ایک اور پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1945 نشہ آور ایکٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث بین الاقوامی پارسلز کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے اور جرائم پیشہ گروہ ڈاک کے نظام کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کسٹمز کی مؤثر نگرانی کے باعث بڑی مقدار میں منشیات بروقت پکڑی جا رہی ہیں۔ ادارہ انسدادِ منشیات اسمگلنگ کے لیے اپنی کارروائیاں مزید سخت کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.