گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1369 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصد کم ہے۔
پچھلے ہفتے شمالی علاقوں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت 1373 روپے تھی۔
جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے
اعداد و شمار کے مطابق جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے دوران بھی یہی تھی۔
ماہرین کے مطابق حالیہ ہفتوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔