اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جہاں تین موٹر سائیکل سوار ملزمان 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کے نام سامنے آگئے
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں پر آئے اور پٹرول پمپ منیجر سے اسلحے کی نوک پر رقم چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ان کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حالیہ عرصے میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔