سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: سعودی عرب نے مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ سہولت فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملائیشیا میں آسیان سمٹ کا باقاعدہ آغاز،تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق یہ آئل فیسیلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے برابر ہوگی جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس میں سے دو ارب دسمبر اور تین ارب جون 2026 میں واجب الادا ہیں جنہیں سعودی عرب دوبارہ رول اوور کرے گا۔

حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں سعودی عرب کی جانب سے 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی فراہم کی گئی جو 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔ فی الحال سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے رہا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 28 ارب 37 کروڑ روپے بنتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 4 فیصد شرح سود پر پانچ ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس دے رکھے ہیں، جو ہر سال رول اوور کیے جاتے ہیں۔ یہ رقم تقریباً 1450 ارب روپے کے مساوی ہے اور اسے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.