تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ پر بم حملہ ، لیویز کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ پر بم حملہ ، لیویز کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

0

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں لیویز فورس کے پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ تربت پریس کلب روڈ سے گزر رہا تھا، اس دوران موٹرسائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا۔ خوش قسمتی سے ڈپٹی کمشنر اس حملے میں محفوظ رہے۔

27 اکتوبر سیاہ ترین دن ، کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے ، صدر ، وزیراعظم

دھماکے کے باعث اسکواڈ کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں نے دور سے بم دھماکے کو کنٹرول کیا، جس کا ہدف ممکنہ طور پر ڈپٹی کمشنر کا قافلہ تھا۔

سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.