پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وہاں سیاسی معاملات کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل ہیں، جو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور وزیراعظم کو بریف کریں گے کہ آیا پیپلزپارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت موجود ہے۔
اڈیالہ جیل میں 3 قیدیوں کی طبیعت ناساز، ایک اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں پارٹی کے کردار اور حکمرانی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سینئر رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا اور صدر زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دی۔ قبل ازیں، پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔