ملائشیا میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کے سربراہان کا تین روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ملائیشین وزیراعظم نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے، جس میں امریکہ اور ملائیشیا نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
افتتاحی خطاب میں ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی صرف امن کے ذریعے ممکن ہے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے مشرقی تیمور کی تنظیم میں شمولیت کے اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔
سمٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور افریقین یونین کی نمائندگی بھی موجود ہے، اور انڈونیشیا اور برازیل کے صدور اور کینیڈا کے وزیراعظم بھی شریک ہیں۔