راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز کو بھارتی حمایت یافتہ تنظیم "فتنہ الخوارج” کی جانب سے ایک خودکش گاڑی تیار کیے جانے کی اطلاع ملی تھی۔
5 سال بعد قومی ائیرلائن کی اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پہلی پرواز نے اڑان بھرلی
فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو بھی موقع پر تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی تھی، جس میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔