پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کا آغاز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں اسپیشل بچوں کے لیے پہلی بار اسپیشل ہیلتھ اسکریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 35 ہزار سے زائد اسپیشل بچوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، جن میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں زیر تعلیم 34 ہزار طلبہ شامل ہیں۔ ان طلبہ کے علاج، آنکھوں کے معائنے، دانتوں کے علاج اور دیگر امراض کی جانچ کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق 20 ہزار سے زائد بچوں کا علاج موقع پر ہی مکمل کر لیا گیا جبکہ تحصیل اور ضلعی اسپتالوں میں 9 ہزار سے زیادہ بچوں کا علاج جاری ہے۔ بڑے شہروں کے اسپتالوں میں بھی 5 ہزار سے زائد اسپیشل طلبہ کا علاج کیا جا رہا ہے۔

رمضان، عید اور حج کی متوقع تاریخیں محکمہ موسمیات نے بتا دیں

پنجاب بھر میں اسپیشل طلبہ کے داخلوں کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5 ہزار سے زیادہ نئے داخلے کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں دو خصوصی کورسز کا آغاز کیا گیا ہے جن میں ڈیزائن، یوٹیوب کنٹینٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس شامل ہیں۔ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10 نئی کمپیوٹر لیبز قائم کرنے اور 8 موجودہ لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مزید برآں، اس پروگرام کے تحت 18 ماسٹر ٹرینرز اور 1760 طلبہ کو تربیت دی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے 50 طلبہ کو لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.