فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاہرہ کے اتحادیہ محل میں مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی سے قبل ان سے کیا گفتگو ہوئی؟ آپریٹر کا بیان سامنے آگیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مصری قیادت کے کردار کی تعریف کی، جبکہ صدر السیسی نے عالمی اور مسلم اُمہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے، سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں ہم آہنگی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.