آسٹریلوی ویمن ٹیم کے کھانے کے دوران چوہا نکل آیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئی

آسٹریلوی ویمن ٹیم کے کھانے کے دوران چوہا نکل آیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئی

0

بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ان کے ہوٹل کے ڈائننگ ہال میں اچانک ایک چوہا نکل آیا۔

علیمہ خان کے لئے بری خبر ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
واقعہ بھارتی شہر وشاکاپٹنم کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں آسٹریلوی ٹیم کھانے میں مصروف تھی۔ جیسے ہی کھلاڑیوں نے ڈائننگ ٹیبل کے قریب چوہا دیکھا، وہاں بھگدڑ مچ گئی اور کھلاڑی چیخنے لگیں۔ کئی کھلاڑی گھبراہٹ میں اپنی کرسیوں پر چڑھ گئیں جبکہ ہوٹل کا عملہ چوہا پکڑنے کی کوشش کرتا رہا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ کھانا ختم کر کے جانے ہی والی تھیں کہ اچانک چوہا نظر آیا، سب نے سمجھا وہ چلا گیا لیکن جب وہ دوبارہ سامنے آیا تو شور مچ گیا۔

اس واقعے کے بعد بھارتی ہوٹل کی صفائی اور انتظامات کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے لیے یہ لمحہ ایک یادگار مگر مضحکہ خیز تجربہ بن گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.