ٹی ایل پی کو پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، یہ لوگ انتشار پھیلا رہے تھے: عظمیٰ بخاری

ٹی ایل پی کو پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، یہ لوگ انتشار پھیلا رہے تھے: عظمیٰ بخاری

0

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کو ایک منصوبہ بندی کے تحت بطور پروجیکٹ لانچ کیا گیا اور اس کے ذریعے انتشار پھیلایا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کی سرگرمیاں سیاست نہیں بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، اسی تناظر میں حکومت نے پابندی کا فیصلہ کیا جو کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ہے جو اپنے مقاصد کے لیے تشدد یا ہنگامے کو استعمال کرتا رہا ہے۔
یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ماضی میں پابندیوں کے بعد بعض جماعتیں نام تبدیل کر کے نکل آتی تھیں، اس لیے اب ایسے معاملات کے تدارک کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ ملوث افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ ان کے بقول ٹی ایل پی کی قیادت پنجاب میں موجود نہیں ہے اور وہ اپنی جگہیں تبدیل کر کے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں ٹریس کر رہے ہیں اور جلد گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.