پاکستان کی جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ

پاکستان کی جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ

0

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کے تحت لیبارٹری کو جدید سہولیات سے اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

افغان کرکٹ ٹیم پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد جرمانہ عائد
اس اپ گریڈ شدہ لیبارٹری سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں معیاری معدنی تجزیاتی ڈیٹا حاصل کر سکیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے آف پاکستان عدنان عالم اعوان نے کہا کہ یہ لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق جدید ترین تحقیقاتی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماریہ اعوان کے مطابق ایکس آر ڈی لیبارٹری جدید مشینوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے معدنیات کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے، جس میں ایک لاکھ سے زائد معدنیات کا ریکارڈ موجود ہے۔ ڈائریکٹر نغمہ حیدر نے بتایا کہ سکیننگ الیکٹران مائیکروسکوپ جیسے جدید آلات کی دستیابی تحقیق کے عمل میں بڑی پیشرفت ہے، جب کہ ریموٹ سینسنگ کے ذریعے قیمتی معدنیات کے ذخائر کی درست نشاندہی ممکن ہو رہی ہے۔

جیولوجسٹ نوید منور نے بتایا کہ 1991 میں قائم ہونے والے میوزیم میں ملکی و غیر ملکی چٹانوں، معدنیات اور فوسلز کا نادر ذخیرہ موجود ہے۔ ان کے مطابق تحقیق اور جدت کا تسلسل معدنی شعبے کی ترقی اور ملکی معیشت کے استحکام کی بنیاد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.