قصور کی تحصیل پتوکی میں پولیس نے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حبیب آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزم کے قبضے سے ایمپلی فائر اور اسپیکر بھی برآمد کر لیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا، جبکہ اس کی گانے سننے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔